اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی ):وزارت وفاقی تعلیم نے سرکاری سکولوںمیں صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت (واش)سٹیشنز کے قیام کا آغاز کر دیا۔ وزارت وفاقی تعلیم نے سرکاری سکولوں میں حفظان صحت کے کلچر کو فروغ دینے اور اسے بہتر بنانے کے لئے پانی، صفائی اور حفظان صحت (واش )سٹیشنز کے قیام کا آغاز کیا ہے۔اس اقدام کا مقصد طلباء، اساتذہ اور سکول کے عملے کے لئے ایک صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے جس سے سیکھنے کے صحت مند ماحول کو فروغ دیا جائے۔ واش سٹیشنوں میں ہاتھ دھونے، صفائی ستھرائی اور صاف پانی تک رسائی کی سہولیات شامل ہوں گی۔