اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی ):چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے نسل، مذہب او ر سماجی حیثیت سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کی ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق عبدالستار ایدھی کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی انسان دوست شخصیت تھے،انہوں نے سماجی خدمات کے شعبے میں گراں قدر اور نسل، مذہب، سماجی حیثیت سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کی ۔ چیئرمین سینیٹ نے عبدالستار ایدھی کی انسانیت کیلئے بے مثال خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔