اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی ):تحفظ و بہبود بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے سٹریٹ چلڈرن کی حالت زار سے نمٹنے کی اہم ضرورت پر زور دیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے منشیات اور جرائم جیسے درپیش خطرات پر روشنی ڈالتے ہوئے سٹریٹ چلڈرن کو ایسے خطرات سے بچانے کے لیے محفوظ ماحول اور مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔سارہ احمد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر بچے کا باوقار وجود اس کا بنیادی حق ہے، جس میں بدسلوکی اور استحصال سے تحفظ بھی شامل ہے۔ انہوں نے بچوں کی علمی نشوونما اور خود اعتمادی پر بدسلوکی کے نقصان دہ اثرات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انھیں ترقی کی منازل طے کرنے کا موقع ملے گا۔