اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کو ان کے 25ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے اتوار کو جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے انتہائی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور ملکی سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید کی عظیم قربانی پاکستان کی مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم اور ملک کی حفاظت کے لیے لگن کی علامت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید اور ان کا خاندان پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے بحیرہ عرب کے گہرے سمندروں سے لے کر سیاچن کی سخت سردی تک ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ہر پاکستانی سپاہی کے جذبے اور احساس فرض کو بھی سلام پیش کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔