کراچی(خصوصی رپورٹ: میاں طارق جاوید) موجودہ کرپٹ نظام اور حکومت نے پاکستان کے عوام کا خون نچوڑ کر غریبوں کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے بجلی بلوں کے ستائے عوام اپنے ” بچے بیچنے ” پر مجبور ہو گئے ہیں ہیں جبکہ” کرپشن کے ماسٹر حکمران ٹولہ”نجکاری کی آڑ میں کھربوں ڈالرز کا ڈاکہ ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔حکمران "خبردار ” رہیں ماضی کی طرح ایک بار پھر نجکاری نہیں ہونے دی جائی گی ان خیالات کا اظہار معروف ماہر معیشت محمد ہارون حسن فتہ کےخصوصی گفتگو میں کرتے ہوئے کیا ۔محمد ہارون حسن فتہ نے کہا حکومت عوام کو بتائے کہ وہ 9 ہزار روپے کے بجٹ خسارےکی کمی کے لیے کیا کیا ۔چونکہ اس ان کرپٹ ٹولے کو دھاڑیاں نہیں لگی اور عوام کے مفاد میں ہونا ہے اس لیے یہ نہیں کریں ۔موجودہ حکومت کا مقصد کرپشن، کرپشن اور کرپشن ہے جس کے لئے وہ 24 گھنٹےمصروف ہیں ۔محمد ہارون حسن فتہ نے مذید کہ حکومت مجھے سریم کورٹ بلائے ۔یا دینا کے کسی بھی پلیٹ فارم بلائیں ۔میں ان عوام کے مفادات کا بتاوں ۔پاکستان عوام ایک گھنٹے میں تمام اشیاء ضرورت کو 50 فیصد کم قیمتوں پر لا ریلیف دیا جاسکتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میںمحمد ہارون حسن فتہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومتوں کو نجکاری سے روکا تھا اب شہباز شریف کی نجکاری کی آڑ میں کرپشن نہیں ہونے دیں گےمحمد ہارون حسن فتہ نے مذید کہا کہ جو مرضی کر لیں جتنے مرضی فورم بنالیں جب تک عوام اور قوم کی خدمت کا خلوص شامل ہو گا کچھ بھی نہیں ہو سکتا ۔75سالوں سے قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا ہے کبھی عوام کو ریلف نہیں دیا گیا ۔ایک سوال کے جواب میں محمد ہارون حسن فتہ نے کہا کہ سرکلر ڈٹ کے ذمے دار مسلم لیگ ن کی ماضی حکومتیں ہیں جنھوں نے مہنگی بجلی بنانے اور کیپسٹی چارچز اداکئے گئے یہ نااہلی اورکرپشن ہے جس میں تمام حکومتیں ملوث ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں محمد ہارون حسن فتہ نے کہ ہمارے حکمرانوں کے پاس کرپشن کے ویژن کے سوا کچھ نہیں ہے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پالیسیوں اور ترقی کے ویژن کو اپنانا ہو گا