کمالیہ۔ : (نمائندہ خصوصی ):کمالیہ میں جعل سازوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز )پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ عدنان حیدر کی سربراہی میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی دودھ فروخت کرنے اور بنانے والے ملزمان سے 3ہزار لیٹر سے زائد ملاوٹی دودھ برآمد کرکے موقع پر تلف کردیا ۔4ہزار لیٹر سے زائد معروف برانڈکی پیکنگ میں مشروبات ضبط کرکے تلف اور برف بنانے والے کارخانوں میں صاف صفائی کے ناقص انتظامات اور اور غیر معیار ی برف بنانے والے کارخانوں کو سیل کردیا۔ملاوٹی اشیاء بنانے اور فروخت کرنےوالے 14 یونٹس کو سیل کر کے 7 لاکھ روپے سے زائد کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرنے کہا ہے قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں ۔شہری ملاوٹ مافیا اور جعل سازوں کے خلاف ہمارا ساتھ دیں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔