اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی )پاکستان بزنس فورم نےفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی گرڈ کےلئے سستے اور کم لاگت ذرائع سے بجلی حاصل کی جا ئے ۔صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمن نے اس حوالہ سے ایک تفصیلی خط میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے کہا کہ بجلی کے نرخوں کی وجہ سے صنعتی شعبہ کی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سستے ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ صنعتی و کاروباری شعبہ سمیت عام صارفین کیلئے بھی سستی توانائی کی دستیابی ہو سکے۔