کوئٹہ۔ : (نمائندہ خصوصی )پاکستان میں محرم الحرام 1446ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 8 جولائی بروز پیر ہوگی جبکہ یوم عاشور 17 جولائی بدھ کو ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کوئٹہ میں ہوا۔اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔اجلاس میں محکمہ موسمیات، اسپارکو، ضلعی حکام اور بلوچستان کی زونل کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوئے۔