کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے قریب گزشتہ شب ریلوے ٹریک بہہ جانے کے بعد پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر گاڑیوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیاگیاضلع شہیدبینظیرآباد کے باندھی ریلوے اسٹیشن میں ملت ایکسپریس کے مسافروں کو سہولت پہنچانے کے لیے جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر طارق جاوید کی قیادت میں الخدمت فاونڈیشن کے کارکنان نے مسافروں کے لئے صاف پانی اور بچوں کے لیے دودھ اور بسکٹ کا اہتمام کیا جبکہ باندھی عوام دوست اور مخیر حضرات نے کھانا بھی تقسیم کیا ۔
دریں اثناء نوابشاہ ریلوے اسٹیشن پر علامہ اقبال اور پاکستان ایکسپریس کے مسافروں کے لئے الخدمت فاونڈیشن کے صدر محمد سلمان روف کی قیادت میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور فلٹر کے ٹھنڈے پانی کا اہتمام کیا گیا کیمپ کا جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اور الخدمت فاونڈیشن کے سرپرست سرور احمد قریشی اور مقامی امیر فیصل ہمایوں، انجینئر عبدالوہاب نے دورہ کیا انہوں نے الخدمت فاونڈیشن کے کارکنان کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ کسی بھی ڈیزاسٹر کے موقع پر جماعت اسلامی اور الخدمت کے کارکنان اپنی تمام مصروفیات کو ترک کر کے لوگوں کی خدمت کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔ امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین نے بھی الخدمت رضاکاروں کی بروقت ریلیف سرگرمیوں پر ان کی تحسین کی ہے۔