اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظرہوں۔ہفتہ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میرے بھائی ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکبادہو،میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے منتخب صدر ڈاکٹر پزشکیان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کی حیثیت سے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور تاریخی تعلقات ہیں، ہمیں باہمی فائدہ مند تعاون کے ذریعے اپنے دونوں عوام کے روشن مستقبل کو یقینی بنانا چاہیے۔