کراچی (بیورو رپورٹ ) صوبائی وزیر جنگلات نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ جب صوبے کا وزیر اعلی خود اور اس کی کابینہ کے وزراء بارش کے دوران نکل کر رات گئے تک لمحہ بہ لحمہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہوں تو اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس صوبے کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے کس طرح سے کس مخلصی سے سرگرم عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رات گئے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں جاری رین ایمرجنسی آپریشن کا جائزہ لینے کے دوران قیوم آباد چورنگی پر اچانک دورہ کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈمنسڑیٹر کورنگی جاوید الرحمن کلوڑ۔ڈپٹی کمشنر کورنگی محمد علی زیدی اراکین سندھ کونسل معظم قریشی۔ہارون خٹک و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے اس موقغ پر مزید کہا کہ رین ایمرجنسی ریلیف آپریشن کی صورتحال سے صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھثو زرداری مستقل آگاہ ہیں اور انکی ہی ہدایات ہیں کہ رین ایمرجنسی آپریشن میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے اور عوام کو بھرپور طریقے سے ریلیف فراہم کیا جائے اور اس کے لئے سندھ حکومت کے وزیر اعلی سمیت تمام وزراء ایڈمنسڑیٹر کراچی پیپلز پارٹی کے ذمہ داران و کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں جہاں جہاں بھی بارش کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے حکومتی ذمہ داران کے ساتھ مل کر کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارش کا پانی بارش کے دوران فوری نکالا نہیں جاسکتا ہمیشہ بارش کے رکنے کے بعدہی نکاسی آب کا کام شروع جاتا ہے اور جس طرح سے مختلف اضلاع میں حکومت سندھ نے پہلے سے تیاری کر رکھی تھی اس سے انشاء اللّه ہر معاملہ قابو میں رہے گا۔انہوں نے ضلع کورنگی رین میں ایمرجنسی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کوسراہا اور رات گئے ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی کمشنر کی اسٹاف کے ہمراہ رین ایمرجنسی آپریشن میں موجودگی کو بھی سراہا