اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برطانیہ میں عام انتخابات میں لیبر پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر سر کیئر اسٹارمر کو مبارکباد دی ہے۔جمعہ کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے لئے سر کیئر اسٹارمر کی دانشمندانہ اور قابل قیادت میں برطانیہ کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔