اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):صدر مملکت آصف علی زرداری نے برطانیہ کے نو منتخب وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نئی حکومت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے ry/pکیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ میں کیئر اسٹارمر کو برطانیہ کے انتخابات میں فتح پر مبارکباد دیتا ہوں۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم دنیا کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔