کراچی( بیورو رپورٹ )
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ آئی جی ، چیف سیکریٹری اور ہوم سیکریٹری سندھ سے سندھ کی عوام کو بڑی امیدیں وابستہ تھیں مگر افسوس کہ انہوں نے بھی سندھ کی عوام کو مایوس کیا ہے ۔ اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ایماندار آفیسر کہلانے والے ان افسران کی موجودگی میں زرداری لیگ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران اور بعد میں جو بدمعاشیاں کی ہیں ان پر بلکل خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ، پولیس کو مکمل طور پر زرداری لیگ کی سیاسی ونگ بنادیا گیا ہے
جو جی ڈی اے اور دیگر پیپلزپارٹی پارٹی مخالف امیدواروں اور کارکنان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور غیر قانونی طور پر گھروں میں چھاپے مار کر ان کے گھروں سے کروڑوں روپے کا سامان بھی ساتھ لیکر جاتی ہے ، چیف سیکریٹری ہوم سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو بارہا لکت میں شکایات کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایسے بزدلانہ کارروائیوں سے گھبرائے ہوئے نہیں ہے لیکن زرداری مافیا کے غنڈوں کے ظلم وستم سے تنگ آکر روڈوں اور سڑکوں پر آگئی تو پھر ان بدمعاشوں کو سندھ میں کہے بھی ٹھکانہ نہیں ملیگا