اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کوترنول چوک کے پاس6جولائی کو جلسہ کرنے کی اجازت دیدی، این او سی جاری ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسہ سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر عدالت کو آگاہ کی گیا کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی ہے۔سٹیٹ کونسل نے بتایا پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس 6 جولائی کو جلسے کی اجازت دیدی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے این او سی جاری ہونے پر عامر مسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔