آستانہ۔(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور ایس سی او پلس سمٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق آستانہ کے نور سلطان نذر بائیووف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قازقستان کے نائب وزیراعظم کنات بزمبایوف، قازقستان میں تعینات پاکستان کے سفیر نعمان بشیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔