کراچی(نمائندہ خصوصی) مبینہ جعلی پائلٹس لائسنس معاملے پر سی اے اے نے 10 پائلٹس کے لائسنس بحال کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سی اے اے کے مبینہ جعلی لائسنس پائلٹس معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی اور سی اے اے نے 10 پائلٹس کے لائسنس بحال کردیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ بحال ہونے والے پائلٹس میں سے 3 اے ٹی پی ایل اور 7 کمرشل پائلٹس لائسنس کیٹگری کے حامل پائلٹس ہیں
جبکہ 6 پائلٹس کے لائسنس بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مجموعی طور 16 پائلٹس نے بورڈ آف ریونیو میں لائسنس بحالی کی درخواست دی تھی، بحال کیے گئے پائلٹس لائسنس بحالی کے بعد پروازیں بھی شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ سی اے اے کے 262 لائسنس تحقیقات کے بعد پائلٹس لائسنس امتحانات سے متعلق بھونچال آیا تھا۔