سکھر۔ (نمائندہ خصوصی ):پاکستان آرمی نے میڈیکل کیڈٹ کورس کا اعلان کردیا ، کورس میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے آخری تاریخ 21 جولائی مقرر کی گئی ہے ۔پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنو عاقل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان آرمي کے آرمی میڈیکل کیڈٹ کورس 49th MBBS/ 27th BDS میں بطور "آرمی میڈیکل کیڈٹ” شمولیت اختیار کرنے کے لیے آخری تاریخ 21 جولائی مقرر کی گئی ہے، کورس میں شمولیت کے خواہشمند اُمیدواران کے لیے عمر کی آخری حد 21 سال مقرر کی گئی ہے،مزید تفصیلات کے لیے پاکستان آرمی کی ویب سائٹwww.joinpakarmy.gov.pkکو وزٹ کیا جا سکتا ہے یا پاک آرمی ریکروٹمینٹ اینڈ سلیکشن سینٹر پنو عاقل کے ٹیلیفون نمبر 5805599-071 یا موبائل نمبر 03062372447 پر بھی رابطہ کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔