لاہور۔(نمائندہ خصوصی ):وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مراکز صحت کی تعمیر ومرمت مارچ تک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے- وزیر اعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں ہیلتھ ریفارمز کے لئے اہم فیصلے کئے گئے-مراکز صحت، تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی کرنے پر اتفاق کیاگیا-ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتالوں میں تھیلیسیما سنٹر قائم ہونگے-ڈسٹرکٹ تھیلیسیمیا سنٹر کو ریجنل بلڈ سنٹرزکے ساتھ منسلک کیا جائے گا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ویل ویمن کلینک قائم کرنے کی ہدایت کی-ہر ڈویژن میں میمو گرافی مشین، بریسٹ کلینک آن ویل ہر ضلع میں باری باری سروسز مہیا کرے گا-وزیر اعلی مریم نوازشریف نے ہسپتالوں میں گارڈز کی طرف سے پیسے وصول کرنے کی شکایت کا سخت نوٹس لے لیااورہسپتالوں میں سکیورٹی کا پبلک فرینڈلی سسٹم لانے کے لئے پلان طلب کر لیا-وزیر اعلی مریم نوازشریف نے لیپرو سکوپی اور انڈوسکوپی سروسز جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی-راجن پور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا گیا-وزیر اعلی مریم نوازشریف نے راجن پورکے نئے ڈی ایچ کیوہسپتال کا فوری پلان طلب کر لیا-شیخوپورہ اور بہاولنگر میں آٹ سورسنگ کے ذریعے جدید ترین ٹیسلا ایم آر آئی مشینیں مہیا کی جائیں گی-اجلاس میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر اور ٹرینڈ سٹاف فراہم کرنے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا-ہسپتالوں میں صفائی کا نظام میکانائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، میکینکل سو ئپر مہیا کیے جائیں گے-منتخب آر ایچ سیز کو فنکشنل ہسپتال بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا-مراکز صحت میں ادویات کی 100فیصد مفت فراہمی یقینی بنانے اور میڈیسن سپلائی چین میں بہتری لانے کا حکم دیا گیا-سال میں دو مرتبہ ہیلتھ میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے اور مراکز صحت کے ہیلتھ سٹاف کی پبلک ہیلتھ ٹیکنیشن ٹریننگ کرانے کا فیصلہ کیاگیا-لیڈی ہیلتھ وزیٹراور دیگر سٹاف کو ای سی جی ٹریننگ کرائی جائے گی-پنجاب کے 200 بنیادی مراکز صحت میں مارچ تک 24گھنٹے سروسزمہیا ہونگی-717 ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر کونیوٹریشن ٹریننگ کرائی جائے گی-دوردراز ہسپتالوں میں اینستھیزیا، پیڈز اور کارڈیالوجیسٹ ہفتے میں ایک بار وزٹ کریں گے-سی ٹی سکین اور پتھالوجی سروسز آٹ سورس کی جائیں گی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ہر ہیلتھ فیسیلیٹی عوام کی دہلیز تک پہنچانا میرا خواب ہے۔ مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے سے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم ہوگا۔