اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):قائد مسلم لیگ (ن )میاں محمد نواز شریف سے امیدوار اسمبلی آزاد جموں و کشمیر حلقہ عباس پور سردار اُسامہ زاہد نے ملاقات کی ۔اس موقع پر آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن )آزاد کشمیر کے مجلس عاملہ کے اجلاس میں ہونے والے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ عباس پور کے امیدوار سردار اسامہ زاہد نے کہا کہ میاں نواز شریف نے یقین دلایا ہےکہ آزاد کشمیر کے سیاسی معاملات کو حل کریں گے۔