کراچی(مرزا افتخار بیگ)داؤدی بوہر ہ برادری کے رہبر، سیدنا مفضل سیف الدین نے اسلامی سال 1446ہجری کے آغاز پر عشرہ مبارکہ کے لیے کراچی کو منتخب کیا ہے۔حکومت پاکستان اور پاکستان کی داؤدی بوہرہ برادری نے سیدنا مفضل سیف الدین کو عشرہ مبارکہ کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔عشرہ مبارکہ دس دن کا وہ عرصہ ہے جس میں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ، ان کے نواسے امام حسینؑ، ان کے خاندان اور ساتھیوں کی یاد منائی جاتی ہے۔تقریبات کی تیاریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کراچی داؤدی بوہرہ برادری کےمیڈیاکو آرڈینیٹر شبیرہریانہ والا نے کہا ”عشرہ مبارکہ کے دوران پاکستان اور بیرون ملک سے 80,000 سے زائد داؤدی بوہرہ افراد کی شرکت متوقع ہیں ۔”میڈیاکوآرڈینیٹر شبیر کے مطابق حکومتی اداروں اور مقامی تنظیموں بشمول ہمسایوں کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے تاکہ ہمارے مہمانوں کا کراچی میں قیام کے دوران بہترین انداز میں خیال رکھا جا سکے۔ ہمارا مقصد تمام شرکاءکے لئے ایک خوش آئند اور آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے۔”اس سے قبل سیدنا مفضل سیف الدین نے کراچی میں 2017 میں عشرہ مبارکہ منعقد کئے تھے ۔