اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے سینئر معاون مراد خان کو پولیٹیکل سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔منگل کو یہاں جاری ایک بیان کے مطابق سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر اسد الرحمن گیلانی کے دستخطوں سے مراد خان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ مراد خان 16 ماہ کی گزشتہ حکومت کے دوران بھی وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور سینئر معاون کے طور پر وزیراعلی شہباز شریف کے ساتھ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔