دوشنبہ(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے ساتھ ملاقات کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ن تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت اور سیکورٹی سمیت وسیع شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔منگل کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ہماری ملاقات میں علاقائی رابطوں کو بڑھانے کے امکانات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ہم نے دونوں فریقوں کے درمیان متعدد مفاہمت کی یادداشتوں اورمعاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے پاکستان تاجکستان دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے صدر رحمان کے ذاتی عزم اور قیادت کو سراہاہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے انہیں جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔