بیجنگ۔(نمائندہ خصوصی ):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس میں شرکت کے لئے چین پہنچ گئیں۔پیر کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف یو ہائی فینگ، ڈائریکٹر ڈیجیٹل اکانومی ڈیولپمنٹ سینٹر، بیجنگ بی آئی آئی ٹی، بلال محمود چوہدری، ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور پاکستانی سفارت خانہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت بیجنگ میں 2 سے 5 جولائی تک منعقد ہونے والی گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس میں شرکت کے لیے چین پہنچی ہیں۔ وہ چینی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی 20 آئی ٹی کمپنیوں کے وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔