اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تربت کے علاقے میں دھماکے کی مذمت کی ہے اور دھماکے میں خاتون اور 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں،معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔