کراچی بیورورپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی دو نمبری کو اجاگر کرنے میں صحافی برادری کا کردار کلیدی ہے، صحافی برادری کو دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں صحافیوں کیلئے مشکل دور ہے کیونکہ وہ مہنگائی،بیروزگاری اور جس طرح عوام کی چیخیں نکلی ہیں وہ تمام امپورٹڈ حکومت کی نااہلی کو منظر عام پر لارہے ہیں، یہ وقت مشکل ضرور ہے مگر لیکن وقت گزرجائیگا صحافیوں کے ساتھ برا سلوک کرنے والوں کو کل ہم نہیں چھوڑیں گے،چیف جسٹس صاحب سے ملک کی عوام امیدیں لگائے بیٹھی ہے کہ چیف جسٹس تمام ناانصافیوں کا نوٹس لیں گے سیاستدانوں اور صحافیوں کے ساتھ سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لیا جائے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنی گفتگو میں سینیئر صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی حق و سچ پر ڈٹے رہنے والوں سے کانپیں ٹانگتی ہیں عمران ریاض خان کی گرفتاری حکومت کی کپکپاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے،عمران ریاض کی گرفتاری کے پیچھے ایک گری ہوئی سوچ ہے پاکستان میں جمہوریت کیخلاف قتل عام ناقابلِ برداشت ہے امپورٹڈ حکومت طاقت کے نشے میں غیر جمہوری اقدامات سے باز رہے انہوں نے کہا کہ ایاز میر پر تشدد کیا گیا، سمیع ابراہیم کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے صحافیوں کو ڈرایا جارہا ہے کچھ صحافی ملک چھوڑکر چلے گئے یہ لوگ چاہتے ہیں ہم بھی ملک چھوڑکر چلے جائیں اور سیاست نہ کریں اور امپورٹڈ حکومت اپنے کالے کرتوتوں کو جاری رکھے
خرم شیر زمان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا قصور کیا ہے؟حلیم عادل شیخ کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ سندھ کے مظلوموں کی آواز اٹھاتے ہیں، حلیم عادل شیخ پیپلز پارٹی کو ان کا آئینہ دکھاتے ہیں، حلیم عادل شیخ سے پیپلز پارٹی کی اصل تکلیف یہ تھی حلیم عادل شیخ کیخلاف صبح ساڑے چھ بجے ایف آئی آر کٹی جبکہ انہیں رات ساڑھے 3 بجے گرفتار کرلیا گیا سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی رونمبری سے واقف ہیں خرم شیر زمان نے کہا امپورٹڈ حکومت کو خوف اس بات کا ہے کیونکہ آج ہر پاکستانی کی زبان پر عمران خان کا نام ہے عمران خان کے دور میں نہ مہنگائی تھی اور نہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں عمران حکومت میں معیشت اور اسٹاک ایکسچینج اوپر جارہا تھا،عمران حکومت میں ڈالر پر کنٹرول تھا انڈسٹری کا پہیہ چل رہا تھا، مگر آج معیشت تباہ ہے ڈالر ملکی تاریخ کی سب سے بلندی کی سطح پر ہے اسٹاک ایکسچینج میں مندی چھائی ہوئی ہے عوام کیلئے گوشت سبزی دالیں سب مہنگا ہے آج لوگ مریم اور بلاول کو ڈھونڈ رہے ہیں جو بس پکڑ کر اسلام آباد مہنگائی مارچ کیلئے نکل جاتے تھے مولانا فضل الرحمان کہاں غائب ہے اسے مولانا کی منافقت نہ کہیں تو کیا کہیں، دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے تو مولانا گھر میں چھپ گئے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ کیسے ہوا سب نے دیکھا اب کراچی میں دوسرے مرحلے کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں پی ٹی آئی ہر ممکن کامیاب ہوگی کراچی اور حیدرآباد کے عوام ایم کیو ایم کو مسترد کریں گے،ایم کیو ایم اور پی پی نے کراچی کا سودا کیا ان دونوں جماعتوں نے ہمیشہ کراچی کو بیچا، آج کراچی کا یہ حال ہے کہ سندھ اسمبلی بھی بارش کے پانی سے ڈوبی ہوئی ہے
جہاں بارشیں ہوئیں وہاں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا کراچی میں بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی بڑی تعداد میں یونین کونسل سے کامیاب ہوگی آئیندہ الیکشن میں مئیر کراچی پی ٹی آئی سے ہوگا، پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے اپنے بیان میں کہا کہ حلیم عادل شیخ کی جبری گرفتاری کی شدید مزمت کرتا ہوںسندھ حکومت اپنی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرےسندھ حکومت آج اتنا کرے جتنا کل برداشت کرسکےحلیم عادل شیخ کو سندھ کے مسائل اجاگر کرنے کی سزا دی جارہی ہےحلیم عادل شیخ کی جان کو سندھ حکومت سے خطرہ ہے پہلے اپوزیشن لیڈر کی سیکیورٹی لی گئی متعدد بار حراساں کیا گیا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو جیل بھرو تحریک چلاتے ہوئے شرم آنی چاہیے، بلال غفاراپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی اپوزیشن لیڈر اپنی لڑائی میں اکیلے نہیں ملک پر مسلط امپورٹڈ حکومت حق و سچ کی آواز کو دبانا چاہتی ہے کرپشن پر اٹھنے والی آوازوں کو گرفتاریوں سے دبایا نہیں جاسکتا آج کراچی پریس کلب پر تمام کارکنان اور عوام اکھٹے ہوں جعلی مقدمات سے حراساں کرنے کا سلسلہ اب بند کیا جائے۔