لاہور۔(نمائندہ خصوصی ):شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور کا 60 واں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا- ترجمان کے مطابق اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت ندیم محبوب ، چیئرمین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر اکبر حسین (سیکرٹری بورڈ آف گورنرز) سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہسپتال میں علاج و معالجہ کی سہولیات کی بہتری کیلئے مختلف امور زیر غور آئے۔بعد ازاں وفاقی سیکرٹری صحت نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول ایمرجنسی، سی ٹی سکین کا تفصیلی دورہ کیا اور طبی سہولیات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی سیکرٹری صحت نے مریضوں کیلئے علاج و معالجہ کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔