کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.74 فیصد ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں کرونا وائرس کے 56 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کیسز میں اضافے کا رحجان برقرار ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں بلوچستان میں کرونا وائرس پھیلنے کی شرح 6.74 فیصد رپورٹ کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 56 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صرف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کرونا وائرس پھیلنے کی شرح 6.54 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی پانچویں لہر کی ہلاکت خیزی میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کووڈ 19 سے مزید 30 اموات ہوئی ہیں۔
اس عرصے کے دوران ملک بھر میں مزید 8 ہزار 183 نئے کووڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.92 فیصد تک جا پہنچی ہے۔