کراچی( بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سرکاری وسائل کو مخالفین کی کردارکشی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں عمران اسماعیل نے لکھا کہ سرکاری وسائل کو مخالفین کی کردارکشی کیلئے استعمال کیاجارہا ہے، فسادی عورت مریم نے رائیونڈ محل کو ٹوٹا انڈسٹری میں تبدیل کردیا ہے۔عمران اسماعیل نے کہاکہ عطا تارڑ،طلال چوہدری جیسے لوگوں کا گزارا ہی تنظیم سازی کے پیسوں سے ہوتا ہے، ن لیگ کے رہنما خودبھی ٹوٹاانڈسٹری سے خوفزدہ ہوکراس کالے دھندے کاحصہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے، جب مشکل میں پڑتے ہیں تو خواتین پر حملہ آور ہوتے ہیں اور اب عمران خان کی اہلیہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جو اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت نہ کرے اس بھگوڑے شخص سے اور کیا توقع کی جاسکتی ہے۔