اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز (سی پی ڈی آئی) نے انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں اور جمہوری عمل کے بارے میں محفوظ طریقے سے رپورٹنگ کرنے کے لیے پنجاب کے صحافیوں کے لیے 5 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔ تربیتی سیشنز میں مختلف موضوع پر مہارت رکھنے والے ٹریننز مائرہ عمران، آفتاب عالم، زاہد عبداللہ، نظام خان سالارزئی، تنزیلہ مظہر، وقاص نعیم، بلال ڈار، حسنین غیور، عدنان رحمت، ظفر اللہ خان، سیف اللہ کھوسو اور غلام مرتضیٰ شامل تھے۔ان ماہرین نے انٹرایکٹو سیشنز اور سرگرمیوں کے ذریعے ملک میں صحافت کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔تربیتی سیشنز بامقصد روایتی اور جدید صحافت کے درمیان فرق کو سمجھنا، پاکستان میں آزاد صحافت کے فروغ، اظہار خیال کی آزادی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال، غیرجانبدارانہ رپورٹنگ، ڈیجیٹل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے صحافت کو جدید بنانے، غلط معلومات اور غلط معلومات کے منفی اثرات پر بھی تربیت دی گئی۔