اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کو پارلیمانی کاکس برائے خواتین کی سیکرٹری مقرر کر دیا ۔جمعہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ ڈاکٹر شاہدہ رحمانی اس سے پہلے بھی یہ ذمہ داری سر انجام دے چکی ہیں