راولپنڈی۔(نمائندہ خصوصی ):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے جدت اور بنیادی اقدار دونوں کا امتزاج ضروری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وہ وار کالج لاہور میں 53ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔نیول چیف نے کہا کہ پاکستان نیوی وار کالج عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم کی فراہمی اور پیشہ ورانہ تربیت سے بہترین افرادی قوت تیار کر رہا ہے۔قبل ازیں کورس کے شرکاء نے بحری جنگ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ کورس کے تحقیقی پینل کی جانب سے اس ضمن میں پاک بحریہ کے لیے مواقع اور چیلنجز کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے کورس کے شرکاء کی تحقیق اور پیش کی گئی تجاویز کو سراہا۔