اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انتونیو لسکوسٹا کو یورپی کونسل کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہیں ۔