لاہور(نمائندہ خصوصی ):پنجاب کے پہلے سکھ رہنما مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ مستقل طور پر گردوارہ کرتارپور صاحب میں نصب کردیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پنجاب کے اقلیتی امور کے وزیر اور پاکستان سکھ گردوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیشن سنگھ اروڑہ نے کرتارپور یونٹ کے پروجیکٹ مینجمنٹ کے حکام اور بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے ہمراہ مجسمہ کی تنصیب کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مجسمے کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیا۔بھارت سمیت مختلف ممالک سے آئے ہوئے سکھ یاتری ہفتے کو لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 185ویں برسی میں شرکت کیلئے پاکستان میں ہیں۔