لاہور۔(نمائندہ خصوصی ):مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے جمعرات کو والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے ملاقات کی اور انہیں اندرون لاہور کی قدیمی اور تاریخی عمارتوں کی ماضی کی آب و تاب کی بحالی کے امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔کامران لاشاری نے تاریخی عمارتوں کی بحالی کے جاری منصوبے کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ڈی جی والڈ سٹی نے شاہی قلعہ اورلاہور کے قدیمی دروازوں کی بحالی کے بارے میں بھی بتایا۔محمد نواز شریف نے اندرون لاہور کی تاریخی حیثیت کی بحالی پر والڈ سٹی اتھارٹی کی خدمات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا،وفاقی وزیر خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، انوشہ رحمان، صوبائی معاون خصوصی راشد نصر اللہ، ذیشان اور دیگر بھی موجود تھے