اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ خرم نواز نے الگ الگ ملاقات کی۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔