کولکتہ:(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے دفتر پرموٹر سائیکل پر سوا ر حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ میں پارٹی کا ایک کارکن زخمی ہو گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے قصبے کھڑگ پورمیں حملہ آوروں نے منگل کی دوپہر کو ترنمول کانگریس کے دفتر پراندھا دھند فائرنگ کی ۔حملہ آورفائرنگ کر کے فورا فرار ہو گئے ۔حملے کے بعد علاقے میں شدید خو ف وہراس پھیل گیا۔ترنمول کے مطابق زخمی کارکن کا نام سنتوش ہے۔جس پر پارٹی دفتر پر حملہ کیاگیا اس وقت وہاں پارٹی لیڈروں کا اجلاس جاری تھا۔پارٹی کارکنوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حملہ آورتین تھے جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے کیونکہ انہوں نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے۔گولی پارٹی کے زخمی کارکن کی کی کمر کے نیچے بائیں جانب لگی ہے۔زخمی کارکن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔