مظفر آباد(نمائندہ خصوصی ):آزادجموں و کشمیر کے ضلع حویلی کہوٹہ میں رنگا رنگ ٹورازم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹورزم فیسٹیول کا افتتاح آزاد جموں و کشمیر کے وزیرراجہ فیصل ممتاز راٹھورنے کیا۔افتتاحی تقریب میں ہزاروں افرادنے شرکت کی اور ایک ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے پڑھ کر فضا کو مسحور کر دیا جبکہ مقامی گلوکاروں نے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔اس موقع پرمہمان خصوصی نے کہا کہ حویلی کہوٹہ میں ٹورزم فیسٹیول کا انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے جس پر سول انتظامیہ اور مقامی عمائدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس طرح کے میلوں سے جہاں سیاحت کو فروغ ملے گا وہیں مقامی لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع بھی مہیا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے دن رات کام کر رہی ہے ۔تقریب کے ا ختتام پرآتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔