کراچی( نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات جنرل سول ایویشن اتھارٹی سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا ہےدو رکنی ٹیم کی قیادت ایویشن سیکیورٹی امور کے سینئر ڈائریکٹر جناب عبداللہ الکعبی کر رہے ہیں۔یو اے ای-جی سی اے اے کی ٹیم کے دورے کا مقصد متحدہ عرب امارت جانے والی پروازوں کےسیکیورٹی امور کی جانچ پڑتال ہے ہوائی اڈے پہنچنے پر سیکرٹری ایوی ایشن کی جانب سے ڈائریکٹر ایویشن سیکیورٹی سول ایویشن اتھارٹی ائیر کموڈور (ر) شاہد قادر نے ٹیم کا خیر مقدم کیا۔وفد کے سربراہ عبداللہ الکعبی نےپاکستان کے ایوی ایشن سیکیورٹی سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،افتتاحی میٹنگ میں اے پی ایم آفتاب گیلانی اور ایئرپورٹ کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈز کی شرکت کی تین روزہ اسسمنٹ/جانچ پڑتال کے دوران، یو اے ایس سے ائی ٹیم ہوائی اڈے پر مختلف حفاظتی اقدامات کے نفاذ کا معائنہ کرے گیدو رکنی ٹیم متحدہ عرب امارات کی پروازوں کے لیے اختیار کیے جانے والے ایویشن سیکیورٹی اقدامات پر خصوصی توجہ دیے گیترجمان سی اے اے کے مطابق عرب امارات ایویشن سیکیورٹی ٹیم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان ملک میں ایوی ایشن سکیورٹی کے معیار کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کا تسلسل ہے