لاہور(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے راہنما اور چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی۔اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے جاری منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سےگفتگو ہوئی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔