حب ( نمائندہ خصوصی )بلوچستان سے سندھ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ذرائع کے مطابق4 ٹرک، 4 نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں اور تقریباً 39200 لیٹرز ایرانی ڈیزل ضبط کرلیا گیا۔اسمگلنگ کی کارروائی بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ این 65 پر کی گئی۔ ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا۔