کراچی(نمائندہ خصوصی)بلوچستان اور پنجاب میں رواں سال مون سون کی بارشوں کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اس سال مون سون کی زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔