ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی )کرم ایجنسی میں کرم ایجنسی میں شہید ہونے والے ایف سی کے سپاہی محمد اعظم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیاکر دیا گیا،کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے سپاہی محمد اعظم خان کو ہفتہ کے روز نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ہری پور میں انکے آبائی علاقے پھلواری سری کوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا،شہید کے جسد خاکی کو ایف ایف سنٹر ایبٹ آباد کے دستے نے سلامی پیش کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی،شہید محمد اعظم نے 16 سال اور 07 ماہ اپنے فرائض منصبی ادا کیے۔