اسلام آباد۔(نیوز ڈیسک )معروف قوال و نعت خواں امجد صابری کی آٹھویں برسی ہفتہ کو منائی گئی۔امجد صابری کے مشہور ترین کلام ’تاجدارِ حرم‘ اور ’بھر دو جھولی‘ آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں میں بستے ہیں۔صوفی موسیقی کے شعبے میں ان کی شاندار خدمات پر انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔امجد صابری کو 22 جون 2016 کو 16 رمضان المبارک کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ان کے گھر کے قریب شام 4 بجے نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا ۔ امجد صابری کے سر پر کئی گولیاں لگیں اور وہ انتقال کر گئے۔ امجد صابری کی برسی کے موقع پر ان کے مداحوں نے ان کی بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔