اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے پوسٹ حج پروازوں کا آپریشن شروع ہو گیا ۔ وزات مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق جمعرات 20 جون کو 4 مختلف شہروں میں 7 مختلف حج پروازوں کے ذریعے 1200 حجاج کرام وطن پہنچیں گے۔جدہ سے ملتان 150 حجاج لیے پہلی حج پروازPF723 دن ساڑھے بارہ بجے پہنچے گی۔ لاہور میں 190 حجاج کرام کو لے کر PA471 دن 2:15 بجے اترے گی۔کراچی میں180 حجاج کے ساتھ پہلی حج پرواز PA173 دن 2 بج کر 35 منٹ پر اترے گی۔اسلام آباد میں 200 مسافروں کے ساتھ پہلی حج پروازPA273 دن 3 بجکر 20 منٹ پر اترے گی۔ ملتان میں 180 مسافروں کو لیے دوسری حج پروازPA873 آج دن 3 بجکر 35 منٹ پر اترے گی۔ اسلام آباد میں 150 مسافروں کو لیے دوسری حج پروازPF719 شام 6 بجے پہنچے گی لاہور میں 150 مسافر لئے دوسری حج پرواز PF721 شام 7 بجے پہنچے گی۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد720حجاج کرام روضہ رسول ﷺ پر حاضری کیلئے آج مدینہ منورہ روانہ کیے جائیں گے۔جدہ سے حجاج کی وطن واپسی کیلئے حج فلائٹ آپریشن 9 جولائی تک جاری رہے گا۔مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 21 جولائی کو وطن واپس پہنچے گی ۔70 ہزار سرکاری عازمین حج کی وطن واپسی 21 جولائی کو مکمل ہو گی۔