ملتان(نمائندہ خصوصی ):سعودی عرب سے جمعرات کو حجاج کرام کی واپسی کاسلسلہ شروع ہوگیااور پہلی حج فلائٹ پی ایف 723جدہ سے 149حاجیوں کو لے کرملتان پہنچ گئی ۔انٹرنیشنل ایئرپورٹ ملتان پررکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم ،ڈائریکٹرحج ملتان ریحان عباس کھوکھرسمیت اعلیٰ حکام نے حجاج کرام کااستقبال کیا۔اس موقع پرحاجیوں کےعزیزواقارب کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے آنےوالے لوگوں نےاپنے پیاروں کااستقبال کیا اورانہیں پھلوں کے ہار پہنائے ۔سرکاری سکیم کے تحت حاجی کی واپسی کاعمل 9جولائی کومکمل ہوجائے گاجبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والوں کی واپسی کاسلسلہ جاری رہے گا۔