اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا دونوں رہنمائوں نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا اور ملک کی مجموعی وسیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر دونوں رہنمائوں نے پاکستان کی بہتری کے لئے مل کرکام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔