کراچی۔ (اسٹاف رپورٹر ):عیدالاضحی کے موقع پر گزشتہ سال کے ایک لاکھ 13 ہزار کے مقابلے میں اس سال شہر میں 41 ہزار ٹن سے زائد ایک لاکھ 54ہزار 482ٹن آلائشوں اور کچرا جنریٹ ہونے کے امکانات ہیں۔وزیراعلی سندھ کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم بی امتیاز شاہ نے وزیراعلی سندھ کو بریفنگ دیتے ہوٸے کہا کہ گزشتہ سال عیدالاضحیٰ کے اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں تقریباً ایک لاکھ 13 ہزار ٹن فضلہ اور میونسپل سالڈ ویسٹ جنریٹ ہوا تھا جسے موثر اور بروقت لینڈ فل سائٹس پر ٹھکانے لگایا گیاوزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ رواں سال 2024 کراچی سے 96ہزار 782 ٹن آلائشیں یا ایک لاکھ 54ہزار 482 ٹن آلائشوں اور کچرا جنریٹ ہونے کے امکانات ہیں،جس کے لیے شہر کی 246 یونین کمیٹیوں میں 99 کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے اعداد و شمار کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل سے 31 ہزار ایک سو ٹن آلائشیں اور کچرا جنریٹ ہو سکتاہے جس میں شرقی 27ہزار 50 ٹن، کورنگی 24ہزار 285 ٹن، جنوبی 20ہزا 303 ، کیماڑی 18 ہزار349 ٹن، ملیر16ہزار481 ٹن اور غربی 16ہزار 481 ٹن ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے بھی گرینڈ آپریشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔ایس ایس ڈبلیو ایم بی نے کلیکشن پوائنٹس کے حوالے سے تمام نامزد عملے کے لیے تربیتی سیشن کا آغاز کردیاہے۔