لاہور۔(نمائندہ خصوصی ):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خون کا عطیہ دینا مستحسن عمل ہے، عطیہ کردہ خون کا ہر قطرہ مریض کے لیے امید کی کرن ہے ۔ جمعہ کو خون عطیہ کرنے کے عالمی دن( ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے) کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے جو دوسروں کی زندگی بچانے کیلئے خون کا قیمتی عطیہ پیش کرتے ہیںورلڈ بلڈ ڈونر ڈے پر میں ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے خون کا عطیہ دے کر جانیں بچائیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا مستحسن عمل ہے،عطیہ کردہ خون کا ہر قطرہ مریض کیلئے امید کی کرن ہے جو اپنی زندگی کے لیے لڑ رہا ہے، خون کا عطیہ دے کر، آپ کسی شدید ضرورت مند کو زندگی کا تحفہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پنجاب کے نوجوان خون کے عطیہ کی مہم میں مثال قائم کریں