کسووال(نمائندہ خصوصی )تھانہ کسووال کی حدود کے نواحی گاٶں 115 بارہ ایل میں گھریلواختلاف پر جھگڑے کے دوران بیٹے نے فائرنگ کر کے سگے باپ کو قتل کر دیاتفصیل کے مطابق محمد سلیم شمسی سابق ریٹائرڈ پولیس ملازم تھا اور آج بیٹے کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی ۔جس پر بیٹے بلال قمر نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس سے باپ موقع پر جانبحق ہو گیا ۔
ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔ کسووال پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کیلیے ہسپتال منتقل کردیا
کسووال پولیس نے فرار ملزم کی تلاش کیلیے چھاپے مارنے شروع کردیے